۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام حسین

حوزہ/ سیدہ بشری بتول نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کا اولوالعزم انبیا کا وارث ہونا عقلی اور نقلی دلائل سے ثابت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ سیدہ بشری بتول نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں مجلس عزا سے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کو زیارت وارثہ میں اولوالعزم انبیا کے وارث ہونے کو بہترین اور عقلی نقلی دلائل سے ثابت کیا۔

خواہر بشریٰ نقوی نے کہا اگر حضرت آدم نے ہابیل کو قتل ہوتے دیکھا تو مولا حسین (ع) نے علی اکبر (ع) جیسے جوان اور علی اصغر (ع) جیسے بے زباں کی شہادت پر صبر کیا۔

انہوں نے مزید کہا: اگر حضرت نوح علیہ السلام سفینہ نجات تھے تو امام عالی مقام بھی ان الحسین مصباح الھدی والسفینتہ النجات کا مصداق ہیں، جہاں حضرت ابراہیم (ع )نے اللہ کے حکم سے حضرت اسماعی (ع) کو ذبح کیا تو وہیں آپ ذبح عظیم کا مصداق ہیں، اگر حضرت موسی ؑکلیم اللہ ہیں تو یا ایتھاالنفس المطمئنہ امام حسین (ع) ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .